ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی پولیس کے حکام نے آج اعلان کیا ہے کراچی شہر میں جاری دھشتگردانہ اور پر تشدد واقعات میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں، کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نامعلوم حملہ واروں کی فائرینگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، جبکہ پولیس کو ایک اور علاقے سے مسخ شدہ لاش ملی ہے، اس کے علاوہ لیاری کے علاقے میں دو گروپوں میں ہونے والے مسلح تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں لیاری کے علاقے میں پر تشدد واقعات کا سلسلہ گذشتہ تین دنوں سے جاری ہے، اس کے علاوہ دھشتگردی کے ایک اور واقعہ میں دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ، ابھی تک ان واقعات کی ذمہ داری کسی بھی شخص یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 جون 2013 - 19:30
News ID: 428395
پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی مرکز کراچی میں بدامنی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور آج بھی مختلف واقعات میں سات افراد ہلاک ہوگے ہیں۔